گوادر میں پاکستان کے انسانی خلائی مشن کی کامیابی اجاگر کرنے کے لیے تشہیری مہم
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 26 نومبر: صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں شہر کی اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن سے متعلق تشہیری بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
مہم کا مقصد پاکستان کے خلائی شعبے میں پیش رفت کو عوام تک پہنچانا، نوجوان نسل میں سائنسی شعور اور تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا اور قومی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔


Comments are closed.