گوادر فری زون میں کھاد تیار کرنے والی کمپنی کا معائنہ، معیار جانچنے کے لیے نمونے حاصل

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر: ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع بلوچستان مسعود احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوادر مقبول احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ نباتات محمد اقبال کے ہمراہ گوادر نارتھ فری زون میں قائم ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے کمپنی کے پیداواری یونٹس، صنعتی تنصیبات اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ کمپنی کے جنرل منیجر شرجیل الرحمٰن اور ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ اعجاز منہاس نے وفد کو کمپنی کی سرگرمیوں، پیداواری صلاحیت اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفد کو بتایا گیا کہ کمپنی میں ڈی اے پی اور ایس او پی کھاد تیار کی جاتی ہے۔ محکمہ زراعت کی ٹیم نے کھادوں کے معیار کی جانچ کے لیے نمونے حاصل کیے، جنہیں مزید لیبارٹری تجزیے کے لیے سرکاری تجربہ گاہ بھجوایا جائے گا۔

اس موقع پر قانونی تقاضوں، صنعتی تحفظ، مزدوروں کے حقوق اور ماحولیاتی ضوابط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق دورے کا مقصد کھادوں کے معیار کو یقینی بنانا، صنعتی سرگرمیوں کی نگرانی، زرعی مفادات کا تحفظ اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کو مؤثر بنانا تھا۔

Web Desk

Comments are closed.