جعفرآباد میں کیسکو کی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل، امیدواروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو کیسکو میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلع جعفرآباد کی مختص آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے، جس کے تحت اہل اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خالد خان کی سربراہی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی کی نگرانی میں متعلقہ ٹیم نے مختلف آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے کاغذات اور ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

بھرتی کے عمل میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے مختلف آسامیوں کے لیے حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ بھرتیوں کے تمام مراحل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ حقیقی حق دار اور اہل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں روزگار کی فراہمی سے نہ صرف ان کا مستقبل بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ وہ علاقے اور متعلقہ محکمے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.