استامحمد میں کیسکو بھرتیوں کے انٹرویوز کا ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
استامحمد: ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال نے میر عبداللہ نبی جمالی پی سی بی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں کیسکو کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انٹرویوز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امیدواروں کی سہولت، سیکیورٹی، نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور انٹرویوز کا عمل پرامن، منظم اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے۔
انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے متعلقہ عملہ موجود رہا، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ونگ 114 اور میونسپل کمیٹی استامحمد کی ٹیمیں بھی تعینات رہیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور انٹرویوز کے تمام مراحل میں نظم و ضبط، سیکیورٹی اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔


Comments are closed.