کوہلو میں مزدوروں کے قتل کی حاجی علی مدد جتک کی مذمت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے ضلع کوہلو میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ نہتے مزدوروں کو قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ مزدور اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے محنت کر رہے تھے، انہیں نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔
صوبائی وزیر نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت یقینی بنائی جائے۔


Comments are closed.