میر اسرار اللہ زہری کا محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل

11

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ | 03 فروری 2026
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری نے محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیان کو لسانی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم کو اجتماعی طور پر دہشتگردی سے جوڑنا ناقابل برداشت اور صوبے کے مفاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات بلوچستان جیسے زخم خوردہ سماج میں تقسیم کو مزید گہرا کرتے ہیں۔ میر اسرار اللہ زہری کے مطابق بلوچستان کی تاریخ مشترکہ ثقافتوں اور قومیتوں کا مجموعہ ہے جہاں بلوچ اور پشتون صدیوں سے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اصل مسائل بے روزگاری، معاشی بدحالی، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور امن و امان ہیں جن کا حل لسانی برتری کے بیانیوں میں نہیں بلکہ آئینی اور جمہوری انصاف میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاستدانوں کو پارلیمان میں عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ نفرت کو ہوا دینے والے بیانات پر۔

Web Desk

Comments are closed.