صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کا بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت

8

اوستامحمد: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عظیم، مدبر اور عوام دوست رہنما تھے جنہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ 4 اپریل ہمیں جمہوریت، انصاف اور عوامی خدمت کے اصولوں پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بھٹو کا وژن آج بھی سیاسی اور سماجی رہنمائی کا ذریعہ ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات بلند فرمائے اور سب کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔

Web Desk

Comments are closed.