جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے حکومتی تعاون کی درخواست
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بیلہ: جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم کے عہدیداروں کے ایک وفد نے پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مینگل سے ملاقات کی اور اسٹیڈیم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد میں چیئرمین جاوید عظیم بلوچ، اسپورٹس آرگنائزر کیپٹن نذیر شاہوک، سیکریٹری وسیم احمد سومرو، رحمت اللہ جموٹ، نصیر احمد، تیمور اور صمد شامل تھے۔
وفد نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کی حالت بہتر بنانے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا۔
نوابزادہ میر زرین خان مینگل نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ متعلقہ امور کے حل کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سہولیات میں بہتری اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں واقع جام میر محمد یوسف فٹبال اسٹیڈیم کو مقامی کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔


Comments are closed.