بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے لیے چار خصوصی جج مقرر
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت صوبے میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے لیے چار وکلا کو خصوصی جج مقرر کر دیا ہے۔
یہ تقرریاں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سفارش پر ڈھائی سال کے لیے کنٹریکٹ بنیادوں پر کی گئی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقرر کیے گئے افراد میں عبدالمالک، معراج علی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عظمت اللہ خان ترین اور نعیم الحق کلاچی شامل ہیں۔
مقرر کیے گئے جج انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کی متعلقہ دفعات اور حکومت کی جانب سے طے کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔
انہیں بی پی ایس 21 کے سیشن جج کے مساوی مقررہ تنخواہ اور منظور شدہ الاؤنسز فراہم کیے جائیں گے۔
ان تقرریوں کا مقصد صوبے میں عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانا اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔


Comments are closed.