پشین کے وفد کی ضلع برشور میں ترقیاتی اقدامات اور عوامی سہولیات کی بہتری کو سراہا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
برشور: سابق رکن قومی اسمبلی اور جمعیت علمائے اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا کمال الدین کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس سے ملاقات کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں جاری ترقیاتی اسکیموں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمات بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وفد نے ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
مولانا کمال الدین اور دیگر سیاسی شخصیات نے بالخصوص ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری اور عوامی رسائی کی پالیسی، تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کی بحالی کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد شمس نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔


Comments are closed.