پی پی ایچ آئی حب کے ڈسٹرکٹ منیجر کا بنیادی مرکز صحت پنیان کا دورہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

حب: پی پی ایچ آئی حب کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکز صحت پنیان کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، انتظامی امور اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانی کے دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز، ادویات کی دستیابی، حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام، اینٹی جن کی دستیابی اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق سہولیات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے طبی اور انتظامی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کو صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اس کی اہمیت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ بروقت اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی، درست ریکارڈ کی تیاری، ادویات کی دستیابی اور حفاظتی ٹیکہ جات سمیت ماں اور بچے کی صحت کے پروگراموں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے تحت بنیادی مراکز صحت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ طبی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.