کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ کا ویسٹ بائی پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی جانب سے پانی کی قلت اور واسا حکام کے مبینہ نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ویسٹ بائی پاس ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
احتجاج کے باعث شہر کی اہم شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوئی اور سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، جس سے مریضوں، مسافروں، خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بابر یوسفزئی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین سے تقریباً پانچ گھنٹے مذاکرات کیے۔
مذاکرات کے دوران انہوں نے مظاہرین کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کے ذریعے ان کے حل کے لیے کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد ویسٹ بائی پاس پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اور عوامی مشکلات میں کمی لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج جمہوری حق ہے، تاہم عوامی مسائل کے حل اور عام شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے بات چیت اور باہمی تعاون ضروری ہے۔

Comments are closed.