وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی سینئر صحافی بابر بن عطا سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

مردان، 19 نومبر: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سینئر صحافی بابر بن عطا کی والدہ کے انتقال پر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مردان میں بابر بن عطا کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا سایہ اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت ہے اور اس کا بچھڑ جانا زندگی کا ایسا صدمہ ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا، تاہم ماں کی محبت اور دعائیں ہمیشہ اولاد کے لیے قیمتی سرمایہ رہتی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ بابر بن عطا اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

Web Desk

Comments are closed.