باجوڑ میں تبلیغی مرکز کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہارِ افسوس

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ میں تبلیغی مرکز کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

Web Desk

Comments are closed.