باجوڑ سانحہ: گورنر خیبرپختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ میں تبلیغی مرکز کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

گورنر نے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

Web Desk

Comments are closed.