پاکستان، تاجکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 

نئی دہلی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں منعقدہ پہلے ایس سی او سولائزیشنز ڈائیلاگ فورم کے موقع پر تاجکستان کی وزیر ثقافت ستوریون امون زودہ اور ایران کی اسلامی ثقافت و تعلقات تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تاجکستان کی وزیر ثقافت سے ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عوامی سطح پر روابط اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر زور دیا۔

 

وفاقی وزیر نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ثقافتی تعاون اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ورچوئل گرین یونیورسٹی کے قیام سمیت متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

 

ایرانی وفد سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک اور ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

Web Desk

Comments are closed.