سکھر میں مقامی حکومتوں کے اپیلٹ ٹریبونل کی کیمپ کورٹ 27 نومبر کو ہوگی

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کراچی: سندھ کے اپیلٹ ٹریبونل لوکل کونسلز کے چیئرمین و جج سہیل جبار ملک 27 نومبر 2026ء کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر میں کیمپ کورٹ منعقد کریں گے۔

کیمپ کورٹ میں سکھر ڈویژن کی میونسپل کارپوریشنز اور مقامی حکومتوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی جائے گی۔

اس موقع پر عوام کو ٹریبونل کے کردار اور میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ کونسلز اور یونین کونسلز سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے دستیاب قانونی فورم کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.