عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 21 نومبر: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات کی بہتری اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔


Comments are closed.