بارکھان کے مرکز صحت رکھنی کا معائنہ، حفاظتی ٹیکہ جات اور طبی سہولیات کا جائزہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

بارکھان، 21 نومبر: ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے سب تحصیل رکھنی، ضلع بارکھان میں واقع مرکز صحت سی ڈی سلیچ کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔

دورے کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام، ویکسین کی دستیابی، کولڈ چین مینجمنٹ، مقررہ درجہ حرارت اور ویکسین کی محفوظ نگہداشت کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ادویات کے ذخیرے، ضروری طبی آلات اور مرکز صحت میں دستیاب بنیادی سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے بروقت لگانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

دورے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ دو ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان نے مذکورہ مرکز صحت کا مانیٹرنگ دورہ نہیں کیا۔ اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فیلڈ مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنانے اور تمام مراکز صحت کے باقاعدہ دورے یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے واضح کیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران اور طبی عملے کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔

Web Desk

Comments are closed.