مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق۔
پہلی کارروائی کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک کیے گئے جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں مزید 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جبکہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Comments are closed.