صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز کی منظوری

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی ہے۔

منظور کیے گئے آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) اور خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) شامل ہیں۔

دیگر منظور شدہ آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.