ہمدم کولٹس اور رفیق شیرازی کرکٹ کلب پی سی بی زون ون ٹی 20 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کراچی: پی سی بی زون ون ریاض الدین میموریل ٹی 20 انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہمدم کولٹس اور رفیق شیرازی کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے صبح کے میچ میں ہمدم کولٹس نے الزکرم اسپورٹس کو 21 رنز سے شکست دی۔ ہمدم کولٹس کی کامیابی میں ضیا الرحمٰن کی شاندار 137 رنز کی اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 16 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔

ہمدم کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ ضیا الرحمٰن نے 137 جبکہ حمزہ ملک نے 60 رنز اسکور کیے۔ حمزہ ملک کی اننگز میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ سودیس گابا نے 42 رنز دے کر 3 جبکہ اورنگزیب احمد نے 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں الزکرم اسپورٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا سکی۔ معین علی اور توصیف شیخ نے 35، 35 رنز بنائے، جبکہ حمد مغل نے 27، منیر چندا نے 22 اور سودیس گابا نے 20 رنز اسکور کیے۔ عمر ارشد نے 54 رنز دے کر 3 جبکہ حافظ عمر نے 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوپہر کے میچ میں رفیق شیرازی کرکٹ کلب نے خضرا اسپورٹس کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

رفیق شیرازی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ حفیظ اللہ نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ذوہیب خان نے 57 رنز بنائے، جن میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ فیضان نے 52 اور سیف الرحمٰن نے 20 رنز اسکور کیے۔ مہاد غوری نے 34 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں خضرا اسپورٹس کی ٹیم 16.4 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عریب علی نے 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد رشید نے 23 رنز دے کر 3 جبکہ زبیر محمد نے 41 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Web Desk

Comments are closed.