عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد (20 نومبر 2026): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) محمد محسن اقبال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محمد محسن اقبال اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ماں کی محبت، شفقت، قربانیوں اور دعاؤں کا کوئی نعم البدل نہیں، جبکہ ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محمد محسن اقبال سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔


Comments are closed.