عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 22 نومبر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے متنی میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے دہشت گردی کے ایک بڑے خطرے کو ناکام بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی عزم اور حوصلے کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔


Comments are closed.