عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 22 نومبر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حسین نقی کا انتقال صحافت اور جمہوریت کے ایک درخشاں باب کا اختتام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حسین نقی ایک اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی آزادیٔ اظہار، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے لیے بے باکی سے آواز بلند کی۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندان، صحافتی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا کرے۔


Comments are closed.