انیس طارق گورگیج نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا چارج سنبھال لیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 25 نومبر 2026
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل انیس طارق گورگیج نے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
انیس طارق گورگیج اس سے قبل گوادر میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان، ڈائریکٹر جنرل سمال انڈسٹریز اینڈ کامرس، اسپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔
گوادر میں طویل عرصے تک خدمات اور مختلف انتظامی و ترقیاتی عہدوں پر تجربے کے باعث انہیں علاقے کے انتظامی، معاشی اور سماجی امور سے واقفیت حاصل ہے۔
ان کی تعیناتی سے گوادر کے شہری انفراسٹرکچر، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری کے عمل کو آگے بڑھانے کی توقع کی جا رہی ہے۔


Comments are closed.