جعفرآباد میں امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، اداروں کو مربوط اقدامات کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جعفرآباد، 25 نومبر 2026
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ضلعی محکموں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاسوں میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، اہم مقامات کی سکیورٹی، ریلوے ٹریک، بس اڈوں اور قومی شاہراہوں کے حفاظتی انتظامات، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، دینی مدارس کی رجسٹریشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں جاری ہدایات پر عملدرآمد اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال سمیت دیگر انتظامی و سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔


Comments are closed.