گوادر میں پانی کی ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 26 نومبر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی انیس طارق گورگیج کی زیرِ صدارت اجلاس میں شہر کی موجودہ آبی صورتحال، مستقبل میں ممکنہ قلت اور نئے آبی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شادی کور اور سوڈ ڈیم سے گوادر کو تقریباً 37 لاکھ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم بارشوں کی کمی اور سوڈ ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں کمی کے باعث آئندہ دنوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ٹینکرز کے ذریعے ہنگامی فراہمی کے انتظامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گوادر کے لیے مجوزہ 20 لاکھ گیلن یومیہ ڈی سیلینیشن پلانٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی جی ڈی اے نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی تکنیکی اور انتظامی تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانا گوادر کی مستقبل کی آبی ضروریات پوری کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔


Comments are closed.