عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 26 نومبر: غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے باعث اسلام آباد میں 26 نومبر سے 28 نومبر رات 12:30 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز ہوں گی، جبکہ ریڈ زون کے متعدد داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سہروردی روڈ، سروس روڈ جی ایٹ، سروس روڈ جی نائن اور زیرو پوائنٹ استعمال کرے۔ فیض آباد جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو جانے والی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ سے گزرے گی۔
کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کریں۔ ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ متبادل راستے ہوں گے۔
نیو ایئرپورٹ اور پشاور روڈ جانے کے لیے جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ، جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا اور پارک روڈ استعمال کریں۔
ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے، جن میں سرینہ ہوٹل، نادرا چوک، ایوب چوک اور ایکسپریس چوک شامل ہیں، عارضی طور پر بند رہیں گے۔ شہری ریڈ زون آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے کم از کم 20 منٹ اضافی رکھیں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ ٹریفک کی تازہ معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1915، ایف ایم 92.4 اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔


Comments are closed.