خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہئیں، گورنر
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 26 نومبر: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے اور ان کے ساتھ ماضی میں ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی تحریکوں میں مل کر کام کیا ہے۔ خیبرپختونخوا اس وقت احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے احتجاج کی کال کے بارے میں ابھی معلوم ہوا ہے۔ پنجاب میں انہیں روکے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، جس پر وہ پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے اس کی وجوہات معلوم کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ معاملہ بھی بات چیت کے ذریعے حل ہو، کیونکہ سڑکوں پر نکلنے سے اس نوعیت کے مسائل حل نہیں ہوتے۔


Comments are closed.