پاکستانی گدھوں کے گوشت، کھالوں اور ہڈیوں کی خریداری کے لیے چینی کمپنیوں کا 50 ملین ڈالر سالانہ معاہدہ

4

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 27 نومبر: پاکستانی گدھوں کے گوشت، کھالوں اور ہڈیوں کی خریداری کے لیے چینی کمپنیوں ہانگینگ اور ژونگچن انٹرنیشنل کے درمیان 50 ملین امریکی ڈالر مالیت کا سالانہ خریداری معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ معاہدہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 23 سے 26 نومبر تک منعقد ہونے والی فوڈ ایگ پاکستان 2026 نمائش کے دوران کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہانگینگ نے پاکستانی مصنوعات کو گوادر کے ذریعے چینی منڈی تک پہنچانے کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

فوڈ ایگ پاکستان 2026 کی چوتھی نمائش ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ’’جدت کی فصل، پائیداری کی کاشت‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

چار روزہ نمائش میں پاکستان کے 400 نمائش کنندگان اور 72 ممالک سے تقریباً 820 بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.