عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
آزاد کشمیر: انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مسلح عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں اور شہریوں پر تشدد کر رہے ہیں۔
آئی جی پولیس کے مطابق، ان عناصر کی جانب سے مبینہ طور پر معصوم شہریوں پر ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
لیاقت علی نے کہا کہ ان تمام کارروائیوں کے باوجود مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ زندہ شخص کا پیٹ چاک کرنے اور شہریوں پر تشدد کرنے والے مسلح عناصر کے ساتھ سیاسی حل کس طرح ممکن ہو سکتا ہے۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ جن اہلکاروں کو مسلح عناصر کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے بارے میں غیر ملکی میڈیا میں مناسب توجہ نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے مسلح عناصر کی کارروائیوں کو قانون اور امن و امان کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔


Comments are closed.