Browsing Category

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد، 22 ستمبر: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے عزائم…

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

نیویارک، 22 ستمبر: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر…

صنعتکار اور تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی، 22 ستمبر: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ صنعتکار اور تاجر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، کاروباری برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار…

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا سندس فاؤنڈیشن کو ایمبولینسز کا تحفہ

لاہور، 22 ستمبر: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سندس فاؤنڈیشن کو مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی گئی ایمبولینسز کا تحفہ دیا، جن کے ذریعے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو بروقت طبی مراکز تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ گورنر ہاؤس…

وزیراعظم افتخار گیلانی کی اے جے کے ڈیجیٹل پورٹل جلد فعال کرنے کی ہدایت

مظفرآباد، 22 ستمبر: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے اے جے کے ڈیجیٹل پورٹل کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر حکومت آزاد کشمیر کی مختلف سرکاری خدمات سے آن لائن استفادہ…

چیراٹ اور پبی میں پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

راولپنڈی، 22 ستمبر: چیراٹ اور پبی میں پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور روس کی 9ویں مشترکہ مشق Druzhba-IX چیراٹ جبکہ پاکستان اور عمان کی دوسری مشترکہ مشق Washaq Al Jabal-II (Mountain Lynx-II) نیشنل کاؤنٹر…

پی ایس ایکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 171,509 پوائنٹس پر پہنچ گیا

کراچی، 22 ستمبر: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا سلسلہ برقرار رہا اور بینکنگ، توانائی، سیمنٹ سمیت اہم شعبوں کے حصص میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 356 پوائنٹس بڑھ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس…

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرض 23.6 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد، 22 ستمبر: پاکستان نے رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ کے دوران ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.6 فیصد زیادہ ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضوں کے اعداد و…

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے کے مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد، 22 ستمبر: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جو تقریباً دو ہفتے جاری رہیں گے۔…

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی

کراچی، 22 ستمبر: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، منگل کو فی تولہ سونا مزید 1,800 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے پر آگئی۔ مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,543 روپے کم…