عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 17 نومبر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پشاور میں مشیر برائے اطلاعات و ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ محمود جان بابر سے ملاقات کی، جس میں ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اطلاعات و نشریات سے متعلق انتظامی اور پیشہ ورانہ معاملات، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال، دفتری امور میں بہتری، سرکاری معلومات کی بروقت ترسیل اور میڈیا کوآرڈینیشن کے معاملات زیر بحث آئے۔
اس موقع پر متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ امور کی انجام دہی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری معلومات کی مؤثر فراہمی، عوام تک مستند اطلاعات کی رسائی اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی کے لیے مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
محمود جان بابر نے کہا کہ مسائل اور متعلقہ امور کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کے لیے مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ معاملات پر متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ محکمہ جاتی امور اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔


Comments are closed.