ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پیش رفت کا کمشنر کوہِ سلیمان کا جائزہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

رکھنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے چھپر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایکسیئن اربن پلاننگ حبیب اللہ خان اور ایس ڈی او ہارون جعفر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے فٹسال گراؤنڈ رکھنی، بی ٹی روڈ داؤد آباد تا چھپر، بی ٹی روڈ کلی ملک جمال خان تا چھپر، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول داؤد آباد چھپر کی زیر تعمیر عمارت اور کمپیوٹر لیب کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایکسیئن اربن پلاننگ نے جاری منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ معیاری سڑکیں عوام کی آمدورفت اور بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی سے طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی وسائل سے جاری منصوبوں میں ناقص تعمیراتی کام اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

Web Desk

Comments are closed.