قلات میں مغلزئی تا کوئنگ سڑک کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے ایس ڈی او روڈز انجینئر نوید موسیانی کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مغلزئی تا کوئنگ بلیک ٹاپ سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی او روڈز نے انہیں منصوبے کی پیش رفت اور تکنیکی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے مقامی آبادی کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم ہوں گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.