سوراب ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ نے نائب تحصیلدار ایوب حسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوراب کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں ان کی آراء معلوم کیں۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور صفائی و انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جائے۔


Comments are closed.