سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا ہے۔

جمعہ کو اپنے تہنیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔

انہوں نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ مقابلوں میں بھی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

وزیراعظم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور بورڈ کی انتظامیہ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Web Desk

Comments are closed.