گوادر: مڈل اسٹینڈرڈز کے امتحانی مرکز کا معائنہ، شفاف اور نقل سے پاک امتحانات پر زور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 24 نومبر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) گوادر زرآتون نے نیو ٹاؤن گرامر ہائر سیکنڈری اسکول گوادر میں قائم مڈل اسٹینڈرڈز کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور بلوچستان ایجوکیشن اسیسمنٹ کمیشن کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو ریاضی کا پرچہ پُرامن ماحول میں شفاف اور نقل سے پاک طریقے سے حل کرتے ہوئے دیکھا اور امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے امتحانات کے منظم، شفاف اور پُرامن انعقاد پر اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنا قابل تحسین اقدام ہے۔


Comments are closed.