چمن میں جماعت ہشتم کے امتحانات کا معائنہ، شفافیت اور میرٹ برقرار رکھنے کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
چمن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے بوائز ہائی اسکول چمن کا دورہ کرکے جماعت ہشتم کے جاری بورڈ امتحانات کے انتظامات، امتحانی عمل اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے امتحانی ہالز کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے سے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عمل میں نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانات منظم اور پُرامن ماحول میں جاری رکھے جائیں اور طلبہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ یکسوئی اور اعتماد کے ساتھ امتحانات دے سکیں۔
انہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری اور امتحانی نظام میں شفافیت کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔


Comments are closed.