دکی میں مڈل کے سالانہ امتحانات کی نگرانی، نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
دکی، 27 نومبر: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دکی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور مڈل کے سالانہ امتحانات کے انتظامات، امتحانی عمل اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے امتحانی ہال میں طلبہ کی نشستوں، امتحانی ماحول، عملے کی موجودگی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد کیے جائیں تاکہ تمام طلبہ کو بلاامتیاز اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع میسر آئیں۔ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ دکی کے مطابق تعلیمی اداروں میں امتحانی نظام کی بہتری، شفافیت اور معیارِ تعلیم کے فروغ کے لیے امتحانی مراکز کی نگرانی جاری رہے گی۔


Comments are closed.