مولانا فضل الرحمان لاہور سے روانہ، پولیس نے راستہ روکنے کی کوشش نہیں کی

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے روانہ ہوگئے۔ ان کی روانگی کے دوران پولیس کی جانب سے انہیں روکنے یا ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سے ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب روانہ ہوئے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹھوکر نیاز بیگ سے موٹروے کے ذریعے اپنی اگلی منزل کی جانب سفر جاری رکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی روانگی کے موقع پر پولیس کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت یا روک ٹوک سامنے نہیں آئی۔ ان کی اگلی منزل کے حوالے سے تاحال باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Web Desk

Comments are closed.