ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر نے کہا کہ ضلع پیشن میں سکول داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

3

پشین3مارچ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر نے کہا کہ ضلع پیشن میں سکول داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بچوں کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے، تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز کرکے معاشرتی ترقی کا تصور ہی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ کے ہمراہ داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر ظہر زہری، یونیسف منیجر اسماعیل جلالزئی، آر ٹی ایس ایم کوارڈینٹر سید ضیا ء الدین، پی آر او سمیع ترین، سی سی ڈی پروگرام آفیسر اسرار احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب کاکڑ صدر نیشنل پریس کلب روح اللہ کاکڑ اور دیگر شریک تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ نے کہا کہ رواں سال 15648نئے بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔رواں سال 2025ء کو ضلع پشین میں داخلہ مہم کے سلسلے میں میڈیا کی توسط سے سول سوسائٹی اور ان تمام والدین کو پیغام پہنچا تے ہیں کہ بچوں کو سکول میں داخل کرائیں، یونیسف کی تعاون سے سکول سے بابر بچوں کیلئے گھر گھر مہم چلایا جائیگا تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ نے کہا کہ ہماری پسماندگی کی وجہ تعلیم کی کمی ہے ایک سروے کے مطابق بلوچستان میں 2.3 ملین بچے سکول سے باہر ہیں اس ڈراپ آوٹ کی روک تھام کیلئے والدین کو حکومت اور محکمہ تعلیم کا ساتھ دینا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ میں درجنوں غیر فعال سکولز کو فنکشنل کردیا گیا ہے مزید غیر فعال سکولوں کو جلد فعال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام سکولوں کو درسی کتب کی فراہمی مکمل کرلی گئی ہے۔

عسکر انٹرنیشنل

Comments are closed.