وفاق خیبر پختونخوا کا 4758 ارب روپے کا مقروض ہے، سہیل آفریدی

12

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے صوبے کے بقایاجات اور مبینہ کرپشن کے اعداد و شمار کو واضح انداز میں اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اس وقت خیبر پختونخوا کا 4758 ارب روپے کا مقروض ہے، جو صوبے کے آئینی اور مالی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رقم صوبے کو مل جائے تو عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید الزام عائد کیا کہ وفاقی سطح پر 5300 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی وسائل لوٹ کر بیرون ملک جزیرے، فلیٹس اور اثاثے خریدے جا رہے ہیں، جبکہ صوبوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تیراہ متاثرین کے لیے مختص 4 ارب روپے پر شور مچایا جاتا ہے اور دوسری طرف ہزاروں ارب کی کرپشن پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت صوبے کے ایک ایک روپے کا حساب مانگے گی اور کرپشن میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کیونکہ کسی کو بھی مقدس گائے بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Web Desk

Comments are closed.