قلات میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ ظہری نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا ہے کہ ان کے جائز مسائل متعلقہ محکموں سے مشاورت اور قانون کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وہ اپنے دفتر میں حاجی عزیز مغل کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔

وفد نے قلات اور کوئٹہ کے درمیان کوسٹر سروسز کے انتظامی مسائل، نئے روٹ پرمٹس کے اجرا اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو درپیش دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کے مسائل سنے اور کہا کہ انتظامیہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے ذریعے قواعد و ضوابط کے تحت جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس ضمن میں انتظامیہ و ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

وفد میں میر دھنہ بخش لہڑی، عبدالصمد، عبدالقادر، حاجی دل مراد، حاجی صاحب داد اور سنیل کمار بھی شامل تھے، جنہوں نے مسائل سننے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

Comments are closed.