ظہور بلیدی کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کی چچی کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر میر ظہور بلیدی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر و استقامت عطا کرے۔

Web Desk

Comments are closed.