گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کی تیاریاں تیز

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر، 18 نومبر: گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ منصوبے کے ابتدائی تعمیراتی کام کے لیے تکنیکی انجینئرز کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

جنرل منیجر گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (گیڈا) محمد ہاشم سرور نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور نئی اسٹیل ملز کے قیام کے لیے جاری تیاریوں اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بلوچستان پیکنگ پلاسٹک کمپنی کی صنعتی اور پیداواری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔

محمد ہاشم سرور نے کہا کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے اور صنعتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز سمیت صنعتی منصوبوں پر پیش رفت سے مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور گوادر کی معیشت کو تقویت ملے گی۔

Web Desk

Comments are closed.