گوادر میں اقلیتی برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی یقین دہانی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 18 نومبر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ضلع میں آباد اقلیتی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی فلاح و بہبود، بنیادی حقوق، مذہبی آزادی اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے نمائندوں کے مسائل اور تجاویز سنتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بلاامتیاز تمام شہریوں کو یکساں حقوق، بنیادی سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی طبقات کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرے میں باوقار مقام فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کا فروغ ایک پرامن اور متحد معاشرے کی بنیاد ہے۔


Comments are closed.