کوئٹہ ویسٹ میں تحصیل بروری کے انتظامی امور اور عوامی شکایات کے حل کے لیے اجلاس

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپش آغا کی زیر صدارت تحصیل بروری کے انتظامی امور اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تحصیلدار، قانون گو اور پٹواریوں نے شرکت کی، جس میں علاقے کی مجموعی صورتحال، ریونیو امور اور عوام کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر زوپش آغا نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے، سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت اور مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Web Desk

Comments are closed.