پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘‘ اختتام پذیر

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

راولپنڈی، 21 نومبر: پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘‘ کا تیسرا مرحلہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی)، پبی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ مشق کا آغاز 9 نومبر 2026 کو ہوا تھا۔

مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی نے حصہ لیا، جس کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا اور باہمی تربیت کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

مشق کا اختتام پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کا عکاس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.